ملکی استحکام کیلئے نظریہ ضرورت نہیں نظریہ پاکستان ضروری ہے: علامہ ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل سُنّت کے مر کزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش روکی جائے اور کیبل پر بھارتی چینل بند کئے جائیں۔ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بھارت کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان کیلئے نظریہ ضرورت نہیں نظریہ پاکستان ضروری ہے۔مسئلہ کشمیر کی موجودگی میں بھارتی یقین دہانیاں منافقت کے سوا کچھ نہیں۔ مسلمان قرآن کو دستو ر حیا ت بنالیں۔ دہشتگردی کے خلاف آرمی چیف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ قوم کرپٹ افراد کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتی ہے۔