روبوٹک ٹانگوں والے ہیلی کاپٹرکی بغیر پائلٹ آزمائشی پرواز
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ کے جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ماہرین روبوٹک ٹانگوں والے ہیلی کاپٹر کی تیاری میں مصروف ہیں ، جس کی بغیر پائلٹ کے کامیاب آزمائشی پرواز بھی کی جا چکی ہے۔اس جدید ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ کیلئے ہیلی پیڈ کی ضرورت نہ ہوگی۔اور نہ ہی ہموار سطح کی بلکہ اس کی روبوٹک ٹانگوں کی بدولت اسے کہیں بھی اتارا جا سکتا ہے۔