• news

پیشاب کے وقت کی پیمائش پر ’’نوبیل‘‘ انعام

نیویارک (بی بی سی) ہارورڈ یونیورسٹی نے اس سال ایک ایسی تحقیق کو آئی جی نوبیل انعام سے نوازا ہے جس کے مطابق ممالیے یا دودھ پلانے والے تمام جانور پیشاب کرنے میں ایک جیسا وقت لگاتے ہیں۔یہ مزاحیہ انعام پچھلے 25 برس سے دیا جارہا ہے۔ آئی جی نوبیل کے انعام کے ادارے ’’امپروبیبل ریسرچ‘‘ کا کہنا ہے کہ ان کامیابیوں کو سراہا جاتا ہے جو پہلے تو لوگوں کو ہنساتے ہیں اور پھر سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ یہ مزاحیہ انعام پچھلے 25 برس سے دیا جارہا ہے۔ اس مطالعے کے محققین کا تعلق جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ہے اور یہ انعام انہیں طبیعات کے زمرے میں دیا گیا ہے۔ محققین نے اپنا تجزیہ چوہوں، بکریوں، گائے اور ہاتھیوں پر کیا تھا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پیشاب کرنے میں جتنا وقت بڑے جانور لگاتے ہیں اتنا ہی چھوٹے جانور بھی لگاتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن