زیورات کازمانہ ہوا پرانا، اب 24قیراط خالص سونے کا فیشل آگیا
ابوظہبی(نیٹ نیوز) سونے کے زیورات کا استعمال تو خواتین میں زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اب حسن میں چار چاند لگانے کیلئے سونے سے بنائے گئے فیشل ماسک متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔ ابو ظہبی کے بیوٹی پارلرز میں جلد کی تازگی کی بڑھانے کیلئے 24قیراط کے خالص سونے سے بنائے گئے فیشل ماسک استعمال کیے جارہے ہیں۔