• news

لاہور کی اہم سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام، وارڈن غائب، شہری خوار ہوتے رہے

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں جمعہ کے روز بارش اور وارڈنز کے غائب ہونے پر مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنسے رہے۔ تفصےلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں مےں بارش کے دوران ٹرےفک جام ہو گئی تو وارڈنز ٹریفک کو چلانے کی بجائے سڑکوں سے غائب ہو گئے اور بعض قریب کھڑے شہریوں کے خوار ہونے کا تماشہ دیکھتے فون پر گفتگو کرتے دکھائی دئیے۔ شہر کی تمام اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئےں۔ لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنسے رہے۔ شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ اور شارع فاطمہ جناح پر مریضوں کو لے کر جانے والی ایمبولینسز بھی جام ٹریفک میں پھنس گئےں۔ مسلم ٹاو¿ن موڑ،کےنال روڈ، جےل روڈ، شاہراہ قائداعظم، شارع فاطمہ جناح، راوی روڈ اور ریلوے سٹیشن سے ملحقہ سڑکوں پر بدترےن ٹریفک جام رہا۔ جس سے شہرےوں کو شدےد پرےشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس صورتحال پر شہرےوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے۔ اعلیٰ حکام شہر مےں ٹرےفک جام کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے عملاً اقدامات کرےں اور شہرےوں کو اس پرےشانی سے نجات دلائےں۔
ٹریفک جام

ای پیپر-دی نیشن