• news

امت مسلمہ اختلافات ختم کرے: امام کعبہ

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) مسجد الحرام کے امام و خطیب فضیلة الشیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کہا ہے کہ حج بلکہ تمام عبادات کی روح خالص توحید ہے اور حج کا عملی پیغام اتفاق اور اتحاد بین المسلمین ہے۔ وہ ذوالحجہ کے پہلے جمعہ کو لاکھوں فرزندان اسلام کے سامنے جمعہ کا خطبہ ایمان افروز روحانی ماحول میں دے رہے تھے۔ امام الشیخ صالح بن حمید نے کہا کہ حج کا عملی پیغام اتحاد بین المسلمین کو اجاگر کرنا ہے۔ حج کا عالمی اجتماع مسلمانوں کے دل و دماغ کو جوڑتا ہے۔ یہ مسلمانوں میں موجود رنجشوں اور کدورتوں کو دور کرنیوالا عالمی اجتماع ہے۔ یہ امت مسلمہ کے تنازعات و اختلافات ان کے المیوں اور سانحوں کو حل کرنے، مسلمانوں کے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی جھگڑوں کو طے کرنے کا زریں موقع ہے۔ یہ ربانی اجتماع مسلمانوں میں نصرت کے عہد کی شروعات، امیدوں اور آرزوﺅں کی تکمیل کے دروازے کھولنے، تفرقہ و خلیج ختم کرنے اور صحیح اسلامی اخوت کو زندہ کرنے کا انمول موقع ہے۔ ہمارے سامنے ہمارا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین کا سانحہ ہے۔ امام کعبہ نے کرین حادثہ میں شہید ہونے والے ضیوف الرحمان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
امام کعبہ

ای پیپر-دی نیشن