• news

چیئرمین پی سی بی شہر یار نے قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کا استعفیٰ قبول کرلیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی شہر یار احمد خان نے قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کا استعفیٰ قبول کرلیا، شہریارخان کا کہناہے کہ دورہ زمبابوے کیلئے عارضی مینجر کی تقرری اگلے دو دن میں کردی جائے گی۔ نوید اکرم چیمہ وفاق میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے منیجر کے عہدے سے معذرت کرچکے ہیں اور ان کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ مشاورت کررہا ہے کہ زمبابوے سیریز کیلئے عارضی منیجر کو ایک سے دو دن میں تعینات کردیا جائیگا ۔

ای پیپر-دی نیشن