’’امن کا سر‘‘ کے حوالے سے میوزیکل بینڈز مقابلے
لاہور (کلچرل رپورٹر) ہم سب ایک ہیں ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہئے۔ ست رنگا کا ویژن آرٹ کو پرموٹ کرنا ہے اور ہم یوتھ کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔ امن ہو گا تو سب کچھ ہو گا۔ امن کیلئے ہمیں مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار الحمرا آرٹ کونسل میں ست رنگا کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سہیل اے ڈی نے امن کے سر کے عنوان سے مختلف میوزیکل بینڈز کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے میں کیا۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر اعجاز وارثی، میڈم زارا، عزیز میاں قوال کے صاحبزادے تبریز عزیز میاں قوال، راؤ دلشاد علی پی آر آر چیو نیشنل کالج آف آرٹس، ندیم جمیل خان قوال تھے۔ اول پوزیشن پر راک بینڈ، دوئم پوزیشن ایس کے بینڈ، سوئم پوزیشن پر ٹریو بینڈ کو مہمانان خصوصی نے ٹرافی دی۔