افغان حکومت ہمارے نام پر سیاست کرکے کروڑوں کے فنڈز بٹور رہی ہے: افغان مہاجرین
پشاور (این این آئی) پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے نمائندوں نے کہا ہے کہ افغان حکومت ہمارے نام پر سیاست کرکے کروڑوں کے فنڈز بٹور رہی ہے۔ 14 سالوں میں افغان حکومت نے ہمارے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان مہاجرین شوریٰ کے چیئرمین بریالے میاں خیل‘ افغان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر ابراہیم زازئی اور قومی مشیر حاجی دوست محمد نے کہا کہ 14 سال ہوئے ہیں کہ افغانستان میں جمہوری حکومت قائم ہے‘ لیکن افغان حکومت نے افغان مہاجرین کیلئے عملی طورپر کچھ نہیں کیا بلکہ الٹا ہمارے لئے مشکلات بڑھا رہی ہے۔