لاہور ہائیکورٹ: عدالتی حکم کے باوجود کنٹریکٹ ڈسپنسروں کو مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود کنٹریکٹ ڈسپنسرز کو مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری صحت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ مسٹر جسٹس فیصل زمان خان کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈسپنسرز کو مستقل کرنے کے احکامات صادر کئے مگر اسکے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا اس لئے سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جس پر عدالت نے 19 اکتوبر کونوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے جواب طلب کر لیا۔