وزیراعظم نے سندھ کی صورتحال پر مسلم لیگ (ن) کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے سندھ کی صورتحال پر مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سندھ کے ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔ صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائیگی۔ سندھ میں کرپشن اور بلدیاتی انتخابات کے امور پر بھی غور ہوگا۔