• news

پاکستانی فٹ بالر کا اپنے شہر چمن میں سکول کیلئے امریکی تعلیمی ادارے سے معاہدہ

کراچی (بی بی سی) امریکہ میں پروفیشنل لیگ کھیلنے والے پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ نے امریکی تعلیمی ادارے سے معاہدہ کر لیا۔ ادارہ کلیم اللہ کے آبائی شہر چمن میں سکول قائم کرے گا۔ کلیم اللہ نے فرانسسکو میںانٹرویو میں کہا سکول کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی اور آئندہ سال سے تعلیم شروع ہوجائے گی۔کلیم اللہ جو سان فرانسسکو کے کلب سیکرامینٹوری پبلک کی نمائندگی کر رہے ہیں اس بات پر بہت خوش ہیں یہاں کھیلتے ہوئے انھیں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے اور ان کے کھیل کو کافی سراہا گیا ہے۔کلیم اللہ نے کہا انہوں نے امریکہ میں کھیلتے ہوئے یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی امن پسند لوگ ہیں۔ قبل ازیں کلیم اللہ نے گذشتہ برس کرغستان کے کلب ڈورڈئی کی نمائندگی کی تھی اور ان کے 18 گول نے کلب کو لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کلیم اللہ پاکستانی فٹبال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔ ڈورڈئی نے ان سے ایک لاکھ ڈالرز کے عوض دو سالہ معاہدہ کیا تھا۔
پاکستانی فٹ بالر

ای پیپر-دی نیشن