عبدالقادر بلوچ وطن واپس پہنچ گئے، افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق کل اہم اجلاس ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ جنیوا میں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے عالمی کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کے انخلاءکے مسئلہ کا جلد ازجلد حل چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی زیرصدارت افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور وزارت خارجہ و وزارت داخلہ کے سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس میں افغان حکومت کی طرف سے مہاجرین کے قیام کی مدت بڑھانے کی درخواست پر غورکیا جائیگا اور اس حوالے سے صوبوں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔
عبدالقادر بلوچ واپسی