• news

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے ”را“ کے4 ایجنٹوں کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کر دی

کراچی (آئی این پی) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے4 ایجنٹوں کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چاروں ملزمان کو کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے ، ریمانڈ میں توسیع کا مقصد بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے اور ملزمان سے اسلحے کی کھیپ برآمد کرانا ہے۔ جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔ ملزمان جبار، شفیق، محسن اور خالدکو 23 روز قبل پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا۔
ریمانڈ/ توسیع

ای پیپر-دی نیشن