مدارس‘ این جی اوز کے تعلیمی اداروں کو چیک کرنے کا اختیار ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے دینی مدارس اور این جی اوز کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز کو چیک کرنے کےلئے ان تمام سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے لیکر ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے رولز آف بزنس میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب سے منظوری حاصل کرلی۔ رولز آف بزنس 2011ءمیں ترمیم کرتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سیریل نمبر 57 کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت چیرٹیبل فنڈز، ریگولیشن، ایکٹ 1953ءکے تحت تمام ادارے شامل ہیں جبکہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سیریل نمبر 16 میں انٹری نمبر تھری کو خارج کر دیا گیا ہے۔