• news

فیسوں میں کمی کے حوالے سے پرائیویٹ سکول مالکان کا آج ہائیکورٹ میں رٹ کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) فیسوں کی کمی کے حوالے سے پرائیویٹ سکول مالکان نے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے فیسیں 2014ءکے لیول پر لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ آرڈیننس کی منظوری کے بعد آج سکول ایجوکیشن کی جانب سے رولز بنائے جائیں گے اور پرائیویٹ سکولوں کو مختلف کیٹیگریوں میں تقسیم کیا جائے گا اور سٹی گورنمنٹ اور سکول ایجوکیشن کی مختلف ٹیمیں جرمانوں کے ساتھ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ گرفتاریاں بھی کے گی۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ کے صدر ادیب جاودانی کا کہنا ہے پرائیویٹ سکولز کے تحفظ کیلئے آج ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔
سکول مالکان

ای پیپر-دی نیشن