کنٹرول لائن پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان بھارت فلیگ میٹنگ آج ہوگی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کے لئے بریگیڈ کمانڈروں کی ایک فلیگ میٹنگ کا انعقاد آج (پیر) کے روز کریں گے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے بھارتی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بریگیڈ لیول کی فلیگ میٹنگ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے اور فائرنگ بند کرنے پر غور کرے گی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق یہ میٹنگ چکاں وا باغ میں منعقد ہو گی۔ بریگیڈ کمانڈروں کی یہ میٹنگ 2 سال کے عرصہ کے بعد منعقد ہو گی۔ اس سے قبل پاکستان رینجررز اور بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان حال ہی میں نئی دہلی میں میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں ورکنگ با¶نڈری اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ بند کرنے پر اتفاق ہوا تھا لیکن بھارت نے اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں فائرنگ جاری رکھی جس سے جانی نقصان ہوا۔