گوادر: شباب ملی کا ضلعی صدر قتل
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے گوادر میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما کے بھتیجے شباب ملی کے ضلعی صدر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما سعید احمد کے بھتیجے زبیر قاضی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتول شباب ملی کے ضلعی صدر بھی تھے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ضلعی صدر قتل