بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دینے کا فیصلہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری داخلہ بلوچستان کی زیرصدارت پرامن بلوچستان منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے گزشتہ روز اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے پڑھے لکھے جوانوں کو سرکاری ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے چار کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ ایسے نوجوانوں کیلئے محکمہ صحت‘ سماجی بہبود‘ لیبر‘ صنعت‘ بہبود آبادی میں ملازمتیں پیدا کی جا رہی ہیں۔
بلوچستان /نوکریاں