• news

1992ءکے آپریشن میں بعض کارکن جانیں بچانے کیلئے بھارت گئے : رابطہ کمیٹی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 1992ءکے آپریشن میں کارکنان جانیں بچاتے ہوئے بیرون ملک جانے پر مجبور ہوئے بعض کارکنوں نے محض جانیں بچانے کے لئے بھارت کا رخ کیا بھارت اور دیگر ممالک جانے والے کارکنوں نے ایم کیو ایم کے مرکز سے اجازت نہیں لی۔ گذشتہ روز نائن زیرو سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کارکنوں کا بیرون ملک جانا ایم کیو ایم کی پالیسی کا حصہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ بھارت جانے والے افراد سے منسوب معاملات کا ایم کیو ایم سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ماضی کی تلخ باتیں نظر انداز کر کے مہاجروں کے زخموں پر مرہم رکھے اور مہاجروں کو قومی دھارے سے نکالنے کا عمل نہ کیا جائے۔

رابطہ کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن