• news

100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہو گا‘ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے چوکس رہیں : شہباز شریف

لاہور (خبر نگار) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ہداےت کی ہے کہ حالےہ بارشوں کے پےش نظر سےلاب کے ممکنہ خدشے سے نمٹنے کےلئے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے چوکس رہےں اور بارشوں سے پےدا ہونےوالی صورتحال کے حوالے سے درےاو¿ں مےں پانی کے بہاﺅ کی 24گھنٹے مانےٹرنگ کی جائے۔ ممکنہ سےلاب والے اضلاع مےں تمام حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائےں اور جہاں بھی سےلاب کا خطرہ ہو وہاں سے آبادی کا انخلا فوری طورپر ےقےنی بناےا جائے۔ شہبازشرےف نے ےہ ہداےات سول سےکرٹرےٹ لاہور مےں کابےنہ کمےٹی برائے فلڈ اور مختلف اضلاع کی انتظامےہ سے وےڈےوکانفرنس کرتے ہوئے جاری کےں۔کانفرنس مےں حالےہ بارشوں کے نظام اور سےلاب کے ممکنہ خدشے کے پےش نظر صورتحال کا تفصےلی جائزہ لےا گےا۔ شہبازشرےف نے ہداےت کی کہ حالےہ بارشوں سے پےدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام ادارے اپنے انتظامات مکمل رکھےں۔ ممکنہ سےلاب کے خدشے کے پےش نظر متعلقہ اضلاع مےں خوراک، ادوےات اور موےشےوں کےلئے چارے کا مناسب انتظام ہونا چاہےے اور متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ مربوط انداز مےں کام کرےں، صورتحال پر مکمل نظر رکھےں۔ حفاظتی پشتوں اور بند مضبوط بنانے کا کام بھی مکمل ہونا چاہےے۔ وزےراعلیٰ نے مزےد ہداےت کی کہ غےر قانونی کٹاو¿ روکنے کےلئے پولےس انتظامےہ کے ساتھ ملکرکام کرے اور غےر قانونی کٹاو¿کرنے والے افراد کے خلاف بلاامتےاز کارروائی عمل مےں لائی جائے۔ کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے، میں اس حوالے سے تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے موثر اور جامع ہونے چاہئیں۔ گوجرانوالہ ڈوےژن کے برساتی نالوں مےں بھی ممکنہ سےلابی رےلے کے ضمن مےں تمام پےشگی تےارےاں مکمل رکھی جائےں۔ متعلقہ صوبائی اور وفاقی اداروں کے درمےان موثر کوآرڈےنےشن انتہائی ضروری ہے، اس ضمن مےں تمام متعلقہ اداروں کے مابےن مربوط رابطہ ہونا چاہےے اور لمحہ بہ لمحہ معلومات کا تبادلہ کےا جائے۔ وزراءاور سےکرٹری صاحبان کو ممکنہ سےلاب والے اضلاع مےں ڈےوٹےاں تفوےض کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزراءاور سےکرٹری صاحبان اپنے اپنے تفوےض کردہ اضلاع مےں جا کر پےشگی حفاظتی انتظامات اور تےارےوںکا جائزہ لےں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال مےں مشےنری اور آلات کی بروقت فراہمی ےقےنی بنائی جائے اور کنٹرول روم بھی 24گھنٹے کام کرے۔ شہباز شریف نے 3 گھنٹے تک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حالےہ بارشوں کے نظام سے پیدا ہونے والی صورتحال اور ممکنہ سےلاب کے خدشے کے پےش نظرکابینہ کمیٹی برائے فلڈ، متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع کے افسروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ وزےراعلیٰ نے اگلے چند روز کے دوران موسم کی صورتحال اور درےاو¿ں مےں پانی کے موجودہ بہاو¿ اور بارشوں کے باعث ممکنہ سےلاب کے خدشے کے ضمن مےں بھی تفصےلی برےفنگ لی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے چین کی توانائی کی معروف کمپنی کے صدر یویانگ نے ملاقات کی جس میں قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں سی پیک کے تحت لگائے جانے والے سولر منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔ شہبازشریف نے چینی کمپنی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کا انتہائی با اعتماد اور مخلص دوست ہے۔ چین کا پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں کردار لائق تحسین ہے اور پاکستان کے عوام چین کے تعاون و دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چین نے پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کےلئے ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے۔ چین کے صدر اور حکومت کی جانب سے سی پیک کے منصوبے پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہیں۔ پاکستان کے عوام اور ہماری آئندہ نسلیں چین کے تاریخی اقتصادی پیکیج کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت صرف 33ارب ڈالرکی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جا رہی ہے۔ سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاری سے 100 میگا واٹ کا سولر منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہوگا۔ توانائی کے متعدد منصوبے 2017کے آخر تک بجلی کی پیداوار دے رہے ہوں گے۔ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں ، چین اور پاکستان کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے۔ چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکیج پاکستان میں ایک روشن معاشی مستقبل کی نوید ہے۔ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل میں دن رات ایک کردیں گے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پاکستان سمیت پورے خطے کے لوگ مستفید ہوں گے۔ چین کی سرمایہ کاری کی بدولت مختلف منصوبوں کے آغاز سے روز گار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چین کے اقتصادی پیکیج پر عملدرآمد سے پاکستان میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ چین کی کمپنی سولر منصوبے کے تحت لگائے جانے والے پاورپلانٹ پر کام مزید تیز کرے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف آج 21ستمبرسے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو میسج کے ذریعے عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی فیڈ بیک ان کے لئے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے اوراس ضمن مےں سوشل مےڈےا کے ذرےعے عوام کے مسائل کی نا صرف نشاندہی ہوتی ہے بلکہ ان کے حل کےلئے بھی فوری اقدامات کےے جاتے ہےں۔ فیس بک پر بہت سے لوگوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہتے ہیں، اس لئے عوام ان کے فیس بک پیج facebook.com/shehbazsharif پر اپنے گاﺅں، شہر اور ضلع سے متعلقہ مسائل، سوالات اور آراءشیئر کر سکتے ہیں۔ وہ لوگوں کے سوالات کے براہ راست جواب دیں گے ۔ لوگ فیس بک ایڈریس پر اپنے سوالات بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن