• news

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا انتقال کر گئے

نئی دہلی (بی بی سی+ نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا کولکتہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ 75 سالہ ڈالمیا کو جمعرات کو دل کی تکلیف کے بعد بی ایم برلا ہارٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ لایا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرِ علاج تھے۔ گزشتہ کئی ماہ سے ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن بی سی سی آئی نے کبھی بھی اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں۔ مارچ 2015ءمیں بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے جگموہن ڈالمیا کئی مہینوں سے ملاقاتوں اور فعال کام کاج سے دور تھے۔ وہ رواں برس 11 سال بعد دوبارہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے۔ اس سے پہلے جگ موہن ڈالمیا 2001ءسے 2004ءتک بی سی سی آئی کے صدر رہے تھے جبکہ اس سے پہلے وہ 1997ءسے تین سال کےلئے آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے تھے۔
جگ موہن ڈالمیا

ای پیپر-دی نیشن