• news

ایم آئی فائیو مشتبہ دہشت گردوں کی جاسوسی کیلئے مسلمانوں کو بھرتی کررہی ہے: گارڈین

لندن (مانیٹرنگ نیوز) برطانوی ا نٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی فائیو اپنے ملک میں دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو قلیل مدت کیلئے مخبر بھرتی کر رہی ہے جس میں انہیں مختلف اہداف کی نگرانی کیلئے رقوم ادا کی جاتی ہیں۔ مسلمانوں کے بعض اندرونی ذرائع کے مطابق مانچسٹر اور لندن سمیت پورے برطانیہ میں مسلمان افراد کو مختلف اہداف اور شخصیات کی معلومات فراہم کرنے کیلئے بھرتی کیا جاتا ہے۔ ایک مخبر کو حال ہی میں 6 ہفتے تک ایک مسجد سے متعلق سرگرمیوں کی جاسوسی کرنے پر 2 ہزار پا¶نڈ ادا کئے گئے ہیں۔ رقم کے ذریعے معلومات حاصل کرنے سے اس بات کا خطرہ بڑھ گیا ہے کہ غلط معلومات فراہم کی جائیں۔ یہ اقدامات نائن الیون حملے کے بعد ملک میں دہشت گردی کے حملوں کو روکنے کیلئے اپنائی گئی سٹریٹجی کا حصہ ہیں۔ ذرائع نے ملک بھر میں ایسے مخبروں کی تعداد اور اس حوالے سے مختص کئے جانے والے فنڈز کی مقدار بتانے سے گریز کیا۔ برطانیہ کی سب سے بڑی ایسٹ لندن مسجد کے ترجمان مسلمان فارسی نے کہا ہم اپنے ملک کے سکیورٹی کا تحفظ چاہتے ہیں مگر اس کیلئے سکروٹنی کی ضرورت ہے۔ میز پر رقم پڑی ہو تو یہ سکروٹنی کیسے ہو گی اور یہ بات کیسے نظرانداز کی جائیگی کہ مہیا کی گئی معلومات خود ساختہ نہیں ہے۔ رقم کسی کو بھی بدعنوان بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں 7 جولائی کے دھماکوں کے بعد سنٹرل کا¶نٹر ریڈیکلائزیشن پروگرام سے سبق حاصل کرنا چاہئے جس پر کروڑوں پا¶نڈز خرچہ کیا گیا مگر یہ پروگرام اپنے اہداف حاصل نہ کر سکا۔ بعض رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 3 ہزار انتہا پسند مسلمانوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن