• news

مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں‘ دہشت گردی جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مدد کرینگے : چین

بیجنگ (اے این این + آئی این پی) چین نے بڈھ بیر پشاور میں پی اے ایف بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کا عہد کیا ہے۔ اتوار کے روز چینی دفترخارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم پشاور میں پی اے ایف بیس پر حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی شدید مذمت اور شہداءکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ہونگ نے کہاکہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ہمارا اس پر پختہ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور پاک فوج میں قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ترجمان نے حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پاکستان کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چین

ای پیپر-دی نیشن