آئل مافیا کی شاہد خاقان عباسی کو دھمکیاں تحقیقات شروع‘ سکیورٹی بڑھا دی گئی
اسلام آباد (آن لائن) آئل مافیا سے دھمکیاں ملنے کے بعد وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، کیبنٹ ڈویژن نے بلٹ پروف گاڑی بھی فراہم کردی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ایل این جی درآمد کرنے پر آئل مافیا کی طرف سے انہیں شدید دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ وفاقی سکیورٹی ادارے انکشاف ہونے کے بعد حرکت میں آگئے ہیں اور وفاقی وزیر کو دی جانے والی دھمکیوں کی تحقیقات شروع کردی۔
دھمکیاں