انگلینڈ سمیت کوئی ٹیم آسان نہیں، جیت کے لئے میدان میں اتریں گے: وقار یونس
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے زمبابوے ہو یا انگلینڈ کسی ٹیم کو آسان نہیں لیا جائے گا، جیت کے لیے پوری قوت کے سے ساتھ میدان میں اترا جائے گا۔ جیت کے باوجود لوگ تنقید کرتے ہیں تو یہ لوگوں کی اپنی سوچ ہے میں اپنی اپنی مرضی کے مطابق سوچتا ہوں۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیموں میں تجربات کرنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تجربات نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ قذافی سٹڈیم میں میڈیا سے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ ذمبابوے ٹیم کو کسی طور پر آسان نہیں لیا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دے کر کھلاڑیوں کا بیک اپ تیار کرینگے۔ زمبابوے ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔انگلینڈ کے خلاف امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز آسان نہیں ہوگی۔ سزا یافتہ سلمان بٹ، ایم آصف اور ایم عامرکیلئے پانچ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر رہنے کے بعد واپسی آسان نہیں ۔ فاسٹ باولر انور علی کو گریڈ ون کی انجری ہوئی تھی ۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل بھی ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے کافی کرکٹ موجود ہے، جس میں زمبابوے، انگلینڈ اور انگلینڈ کی لائنز ٹیم کے خلاف بھی میچز شامل ہیں۔ جن میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو آزما کر ایک بہترین سکواڈ تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔