بھارتی کرکٹ بورڈمعاہدے کی پاسداری نہیں کررہا:شہریار خان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سیریز کیلئے بی سی سی آئی معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا اور نہ لکھے گئے خطوط کا جواب دے رہا ہے ۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے اعتراف کیا کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ مقابلے دلچسب ہوتے ہیں اور ان کی باہمی سیریز ضرور ہونی چاہیے مگر بی سی سی آئی کھیلنے کو تیار ہے مگر اپنی حکومت کی اجازت کی منتظر ہے انہیں معاہدوں کی پاسداری کرکے اجازت دینی چاہیے۔ یونس خان کی ٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس ہے لہذا وہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ مختصر کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔