• news

تھرپارکر: زہریلا کھانا کھانے سے 2 کمسن بہن بھائی دم توڑ گئے

تھر پارکر (آن لائن) تھر پارکر میں چھا چھرو کے نواحی گائوں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو معصوم بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ چھاچھرو کے نواحی گائوں ارنروو میں پیش آیا جہاں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچوں کی حالت اچانک خراب ہو گئی۔علاقہ دو ر دراز ہو نے کے باعث تینوں بہن بھائیوں کی فوری ہسپتال منتقلی ممکن نہ ہو سکی جس کے سبب ڈیڑھ سالہ علی محمد اور تین سالہ بشیراں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پانچ سالہ بصراں کو تشویشناک حالت میں چھاچھرو کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے بعد اس کی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن