• news

پنجاب اور سندھ میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا، راولپنڈی میں مریضوں کی تعداد 250 کراچی میں 1300 تک پہنچ گئی

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی روک تھام کی کوششوں کے باوجود پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ صرف راولپنڈی میں مریضوں کی تعداد 250 تک پہنچ گئی جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی مشتبہ مریض 15 تک پہنچ گئے جن میں ایک مریضہ دم توڑ چکی ہے۔ دوسری طرف کراچی میں رواں ہفتے 172 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد شہر قائد میں متاثرہ افراد کی تعداد 1300 سے بڑھ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن