قربانی کے جانورو ں کی خریداری کیلے منڈیووںمیں زبردست رش نرخ بھی بلند ترین سطح پر جا پہنچے
(خبر نگار) اتوار کی چھٹی کا فائدہ اٹھا کر لاہور کے شہری قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے شہر میں ضلعی انتظامیہ کی لگائی 7 منڈیوں میں جا پہنچے ان منڈیوں میں صبح سے رات تک خریداروں کا رش لگا رہا خریدار قیمت کم کرانے اور بیوپاری زیاہ سے زیادہ خریدار کی جیب سے نکلوانے کی کوشش کرتے رہے بچوں نے بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری میں بھرپور حصہ لیا اور بزرگوں کے ہمراہ جانوروں کی خریداری سے لطف اندوز ہوتے رہے نہ مادہ نہ خریداروں کا کہنا تھا کہ بیوپاری جانوروں کی قیمت بہت زیادہ بتاتے ہیں تاکہ بھائو تاؤ کیا جا سکے جبکہ بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ انہیں جانور مہنگا ملا ہے وہ سستا کیسے فروخت کر دیں بیوپاری بیل کی قیمت 85 ہزار سے زیادہ مانگتے رہے جبکہ بکروں کی قیمت 35 ہزار سے شروع ہوتی تھی دنبہ 30 ہزار سے قیمت کی ابتدا کی جاتی تھی جبکہ خوبصورت بکروں کی قیمت 80 ہزار سے لاکھ روپے بھی مانگی جاتی رہی چار سفید بکروں کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار مانگی گئی اور بیوپاری ایک لاکھ 60 ہزار سے کم پر فروخت کرنے میں تیار نہیں تھا اسی طرح ایک سرخ بیل کی قیمت سوا لاکھ مانگی گئی اور بیوپاری ایک لاکھ 10 ہزار سے کم کرنے پر راضی نہیں ہوا لاہور کے اکثر تاجروں نے گزشتہ روز قربانی کے جانور خرید لئے۔ جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین عید کی چھٹیوں کا انتظار کر رہے ہیں ان کا مؤقف ہے کہ جمعرات کو عید کی چھٹیاں شروع ہو جائیں گی اور خریداری کا بہترین وقت بھی بدھ کی رات سے جمعرات کی رات کا ہے تب قیمتیں کم ہو جائیں گی دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اور ٹائون افسران جانوروں کے بیوپاریوں کو شہری آبادیوں میں گھسنے سے نہیں روک سکے کینٹ میں صدر چوک میں برطرف بیوپاری مال لئے موجود رہتے ہیں اور خرید وفروخت جاری رہتی ہے جبکہ اقبال ٹائون، جوہر ٹائون، شاد باغ، جوہر ٹائون سمیت شہر کی بیشتر آبادیوں میں بیوپاری جانور لئے گھوم پھر رہے ہیں۔