بھارت نے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا‘ پاکستان کو بھی مثبت جواب دینا چاہئے: راجناتھ سنگھ کی منطق
سرینگر (اے این این) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے بھارت ہمسایہ ممالک پاکستان اور چین کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ سامبا میں ہند تبتین بارڈر پولیس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پرامن پڑوسی کا کردار ادا کیا اور وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کی بحالی کا خواہشمند ہے۔ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ پاکستان کو بھی مثبت جواب دینا ان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے قدم بڑھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا نریندر مودی نے سرحدی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا واضح پیغام دیا ہے۔