• news

سید ابو الاعلیٰ مودودی کی آج برسی ، خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات ہونگی

لاہور( خصوصی نامہ نگار) بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کو بچھڑے ہوئے 36 سال بیت گئے اور آج انکی 36 ویں برسی ہے ۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات ہونگی ۔ مولانا مودودی 25 ستمبر 1903 ء کو حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے ۔ 1925 ء میں ’’ الجمعیتہ‘‘ دہلی کی ادارت سنبھالی جو چار سال تک جاری رہی ۔ 1932 ء میں ماہانہ ’’ ترجمان القرآن ‘‘ کا اجراء کیا ۔ 26 اگست 1941 ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی اور جماعت اسلامی کے پہلے امیر منتخب ہوئے ۔ 1973 ء میں مسلسل علالت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی امارت سے معذرت کر لی ۔ 1979 ء میں علاج کی غرض سے مولانا مودودی امریکہ گئے ۔ 22 ستمبر 1979 ء کو بفیلو ہسپتال امریکہ میں انتقال کر گئے ۔ مولانا مودودی نے معرکتہ الآراء تفسیر ’’ تفہیم القرآن ‘‘ چھ جلدوں میں لکھی۔ ’’ سیرت سرور عالم ؐ ‘‘ بھی آپکی معروف سیرت کی کتاب ہے ۔ ان کی کئی کتابوں کا کم و بیش 70 عالمی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن