نائیجیریا: مسجد میں خاتون کا خودکش حملہ‘ 3 بم دھماکے‘ 85 افراد جاں بحق
میدوگوری (اے ایف پی) نائیجیریا میں 4 بم دھماکوں میں85 افراد جاں بحق اور 90 شدید زخمی ہو گئے۔ حکام نے شدت پسند تنظیم بوکوحرام پر شبہ ظاہر کیا ہے۔ ریسکیورو فوجی ذرائع کا کہنا ہے 2 دھماکے گوماری اور اجلیری میں ہوئے۔ ایک مسجد میں نماز عشاء کے وقت اور چوتھا اس مقام پر ہوا جہاں نوجوان ٹی وی فٹبال کا میچ دیکھ رہے تھے۔ اجلیری کراس کے قریب مارکیٹ میں دھماکے میں 6 افراد مارے گئے۔ چند سیکنڈ بعد دوسرا دھماکہ ہو گیا۔ دیسی ساختہ بم تھے جبکہ مقامی لوگوں اور پولیس کا کہنا ہے ایک خودکش حملہ تھا جو خاتون نے کیا۔ بورنو ریاست کی پولیس کے ترجمان وکٹر اسوکو نے میڈیا کو بتایا زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ عینی شاہد فاروق نے بتایا مسجد میں دھماکہ شاید خاتون نے کیا ہے۔ 11 نمازی جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا مسجد میں دھماکے سے 35 افراد مارے گئے۔ احمد نے بتایا فٹبال میچ دیکھنے والوں میں اسکے 4 بھائی شامل تھے، 15 افراد کی جلسے سے نعشیں نکال لی گئی ہیں۔