اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا کی بطور ممبر آئل تقرری روک دی
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اوگرا محمد یاسین کی بطور ممبر آئل اوگرا تقرری کا عمل روکنے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین اوگرا‘ سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا محمد یاسین کا وزارت پٹرولیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوئے بغیر تقرر کیا گیا جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے بیک وقت تنخواہیں بھی لیں۔ بنیادی تقرری میں بے ضابطگی ہونے کے باعث اب محمد یاسین کو ممبر آئل اوگرا لگایا جا رہاہے۔