مسلم لیگ (ن) نے این اے 154 کے ضمنی انتخاب کیلئے صدیق بلوچ کے بیٹے عمیر بلوچ کو ٹکٹ جاری کر دیا
لودھراں (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) نے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی صدیق بلوچ کے بیٹے عمیر بلوچ کو ٹکٹ جاری کر دیا۔پیر کو عمیر بلوچ نے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیا۔