• news

گوجرانوالہ: گرلز ہائی سکول میں سہولتوں کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کا ڈی سی او آفس کے باہر گدھوں کے گلے میں کتبے ڈال کر احتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں سہولیا ت کی عدم فراہمی کیخلاف سینکڑوں شہریو ں کا ڈی سی او آفس کے سامنے گدھوں کے گلے میں کتبے ڈال کر انوکھا احتجاج، مظاہرین نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے گدھوں کے گلے میں وزیر تعلیم، ای ڈی او ایجوکیشن، چئیرمین ایجوکیشن اور ڈی ای او سکولز کے ناموں کے کتبے ڈال رکھے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولز میں مفت تعلیم اور سہولیات کی فراہمی کے دعوے محض ڈرامہ ہیں گورنمنٹ سکول نمبر1 کالج روڈ میں بچیوں کے بیٹھنے کیلئے ڈیسک ہیں اور نہ ہی پنکھے ہیں پینے کے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں تاہم اے سی صدر عارف اللہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر کے سکول میں سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن