ڈائریکٹر ایجوکیشن سندھ کی ضمانت منسوخ ہونے پر سپریم کورٹ میں چیخ و پکار ، نشانہ بنایا جا رہا ہے : وہاب عباسی
کراچی (آئی این پی) سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتی اور جعلی کاغذات پر پنشن ادائیگی سے متعلق کیس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن وہاب عباسی کی ضمانت منسوخ کر دی، جسٹس سرمد عثمان جلالی نے ریمارکس دیئے ایک کیس سامنے آیا ہے ایسے ہزاروں مقدمات ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ڈائریکٹر ایجوکیشن کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ ضمانت منسوخی کا سنتے ہی وہاب عباسی نے عدالت میں چیخ و پکارشروع کر دی اور کہا کرپشن کی نشاندہی پر مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہاں پر کھڑے سب لوگ کرپٹ ہیں لیکن میرے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔