چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے مزار قائدؒ پرپھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی
کراچی (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے مزار قائدؒ پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی نے مزارقائدؒ پر حاضری دی۔ چیف جسٹس نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔