• news

او جی ڈی سی ایل میں 22 ملین ڈالر کا نیا کرپشن سکینڈل‘ معاہدہ مشرف دور میں ہوا

اسلام آباد (آن لائن) او جی ڈی سی ایل میں ایک ارب 29 کروڑ روپے کا نیا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ نئے سکینڈل کے تحت چین کی کمپنی نے 22 ملین ڈالر جو ایک ارب 29 کروڑ سے زائد بنتے ہیں وصول کرنے کے باوجود 2رگیں فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے یہ معاہدہ چین کی کمپنی جی ڈبلیو ڈی سی ایل کے ساتھ مشرف دور میں کیا تھا اور دو مشینوں کی خریداری کے لئے اربوں روپے کی فنڈز بھی فراہم کر دیئے تھے۔ او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے اس سکینڈل کا انکشاف وزارت پٹرولیم کو 3 سال کے بعد کیا جس پر اعلیٰ پیمانے پر انکوائری کا حکم اور ذمہ دار افسروں کی نشاندہی پرحکم دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن