• news

حقانی نیٹ ورک کے مبینہ ٹریننگ کیمپ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی:میڈیا

کابل (اے این این) افغان میڈیا نے حقانی نیٹ ورک کے ٹریننگ کیمپ کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ’خامہ پریس‘‘ کے مطابق95 منٹ کی طویل ویڈیو چند ہفتے قبل حقانی نیٹ ورک کی طرف سے ریلیز کی گئی ، اس گروپ کو ’’آرمی آف بدر‘‘ کہا گیا ہے ، شدت پسندوں کوبھارتی ہتھیار چلاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ۔ الزام عائد کیا کہ یہ ٹریننگ کیمپ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں واقع اور خودکش حملہ آور تیار کرنے کیلئے مشہور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن