• news

عراق: داعش کا کار بم دھماکہ‘ 17 افراد ہلاک: سرکاری افسر بیٹے اور بھتیجے سمیت قتل

بغداد (رائٹرز/صباح نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے امین میں کار بم دھماکے سے 17 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔ ادھر مسلح افراد نے حکومتی عہدیدار کو بیٹے اور بھتیجے سمیت فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ صوبے الانبار میں عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے سترہ افراد ہلاک ہوگئے عراق کی الفرات نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد عراقی فوج کے حملے میں صوبہ الانبار کے الخالدیہ جزیرے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن