سپریم کورٹ میں رجسٹرار کا درخواستوں کو بغیر سنے واپس کرنے کا اختیار چیلنج
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی درخواستوں کو بغیر سنے واپس کرنے کے رجسٹرار کے اختیار کو چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست محمود اختر نقوی نے پیر کے روز دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مدعا علیہان کو سنا جانا ضروری ہے۔ قرآن و سنتؐ اور اقوال صحابہؓ میں کہا گیا ہے کہ فریقین کا موقف سن کر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے جبکہ یہاں صورتحال یہ ہے کہ رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار درخواستوں میں موقف سنے بغیر ہی درخواستیں واپس کر دیتے ہیں جو قرآن و سنت کے منافی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔