• news

ہائر ایجوکیشن کمشن کا غیررجسٹرڈ یونیورسٹیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان، وارننگ جاری

اسلام آباد (آن لائن) مسلسل نوٹسز اور انتباہ کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ادارے کی منظوری کے بغیر کام کرنے والی تمام یونیورسٹیوں اور کیمپس کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن نے گزشتہ روز اخبارات میں اشتہارات دیئے اور احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سخت کارروائی کا انتباہ جاری کیا ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمشن رپورٹس اور وارننگ جاری کرتا رہا اور اپنی ویب سائٹ پر غیر منظور شدہ اور غیر ر جسٹرڈ تعلیمی اداروں کی فہرست بھی جاری کرنے کے علاوہ صوبائی حکومتوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا کہ قواعد وضوابط کے تحت کسی بھی یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمشن سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔کمشن اب تک 26 غیر منظور شدہ کیمپسز کی فہرست تیار کرچکا ہے اور مجموعی طور پر 140 ایسے ڈگری دینے والے ادارے بھی موجود ہیں جو کمشن کی منظوری کے بغیر کام کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن