• news

اسحاق ڈار سے ہیلتھ رسک الائونس کیلئے احتجاج کرنے والے طبی عملے کی ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہیلتھ رسک الائونس بحالی کیلئے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے ملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزارت قانون، خزانہ، کیڈ مل کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت مسئلے کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ کی بیرون ملک سے واپسی پر ایک اور ملاقات ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن