بھارت: بلدیہ اہلکاروں کی لاپروائی‘ گڑھے میں پڑے بے ہوش شرابی پر میٹریل ڈال کر سڑک بنا دی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں میونسپل کارپوریشن کے عملے نے گڑھے میں بے ہوش پڑے شرابی پر مٹیریل ڈال کر سڑک بنا دی۔ یہ واقعہ ضلع کتنی میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات 45 سالہ آتما رام شراب کے نشے میں دھت ہوکر گھر جا رہا تھا کہ ٹوٹی سڑک پر چلتے چلتے ایک گڑھے میں گرا اور صبح تک بے ہوش پڑا رہا۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔