کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 65.29 پوائنٹس کا اضافہ‘ لاہور میں مندا
کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس روپرٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 65.29 پوائنٹس کے اضافہ سے 32826.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 65.29 پوائنٹس کے اضافہ سے 32826.24 پوائنٹس پر بند ہوامارکیٹ میں مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوامارکیٹ کیپیٹل کم ہو کر 70 کھرب 28 ارب 60 کروڑ 89 لاکھ 68 ہزار 145 روپے رہ گیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزمند ی کا رجحان رہا - ایل ایس ای 25 انڈیکس 4.87پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5498.17 پر بند ہو ا۔ مارکیٹ میں کل5 لاکھ72 ہزار 300 حصص کا کاروبارہو ا۔