• news

توانائی بحران کے خاتمے کا واحد حل رائٹ مکس منصوبہ ہے: مرزا فیصل بیگ

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق سینئر کنسلٹنٹ اینڈ ڈیفنس نیوکلیئر پروگرام آف برطانیہ مرزا فیصل بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے کا واحد حل رائٹ مکس منصوبہ ہے اس منصوبے میں سولر، نیوکلیئر، ونڈ، کمبائنڈ پاور فیول اور کروڈ آئل پاور جنریشن قابل ذکر ہیں۔ مذکورہ منصوبوں کے باہمی اشتراک سے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ بجلی پیدا کرنے والی ٹربائنوں کو چلانے کیلئے گنے کا پھوک، گیس اور کوڑا کرکٹ سے مدد لی جا سکتی ہے۔ اس طرح ہمارا عظیم دوست چین، روس اور جنوبی کوریا کی مدد سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں نیوکلیئر پاور سٹیشن قائم کر کے مقامی لوگوں کیلئے نیوکلیئر پاور سٹیشن سے 650میگا واٹ سے ایک ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کیلئے نیوکلیئر پاور سٹیشن میں کم از کم چار چار ریکٹر نصب کئے جائیں۔ متعدد ممالک نیوکلیئر پاور جنریشن میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر حکومت کی سنجیدگی ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن