• news

شادباغ: گھر کی دوسری منزل سے گرنے والی لڑکی چل بسی

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ شادباغ کے علاقہ میں دوسری منزل سے گرنے والی 17سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے شبہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ متوفیہ کے گھر سے باہر جانے پر پابندی لگی تھی اور اس نے کھڑکی کے ذریعے اترنے کی کوشش کی اور گرنے سے ہلاک ہو گئی تھانہ شادباغ کے علاقہ فضل پارک کی رہائشی 17سالہ فائزہ کی 5بہنیں اور 1بھائی تھا والد کے انتقال کے بعد 6بہنیں اور چھوٹا بھائی ماموں کے گھر رہتے تھے گذشتہ روز فائضہ نے گھر کی کھڑکی سے باہر نکلنے کی کوشش کے دوران گرانے سے شدید زخمی ہو گئی اس کے بازئوں اور ٹانگ ٹوٹ گئی جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن