• news

خاتون کے قتل میں ملوث 2 ملزموں کو 2، 2 بار سزائے موت

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) خاتون کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرموںکو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو دو مرتبہ سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے جبکہ ایک مجرم کو عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔شک کا فائدہ دیتے ہوئے 6 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔2011 ء میں تھانہ بادامی باغ میں سیاسی کارکن خاتون مونا جبیں کے قتل کے الزام میں 9 افراد ندیم، غلام عباس، ثاقب، آصف ،عاطف، انور، بشیر، غلام محمد، شیر محمد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن