• news

شہباز شریف نے راولپنڈی میں بسوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقے کوٹلی ستیاں کے قریب مسافر بسوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن